ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام برینڈسکیپ نمائش کا انعقاد

ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام  برینڈسکیپ نمائش کا انعقاد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام برینڈسکیپ نمائش کا انعقاد کیاگیا جس میں متعدد یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی ۔

نمائش میں طلبہ کی جانب سے کاروبار کو بڑھانے ،برینڈنگ بارے ماڈل پیش کئے گئے ۔نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کیا ۔نمائش کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ ،وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر رمضان ،پریذیڈنٹ ای وی ایل آصف مجید،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان،ڈائریکٹر آئی ایس پی ڈاکٹر حیات تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں