پاک افواج ملک میں امن کی ضمانت ، شیخ راشد اکرام

پاک افواج ملک میں امن  کی ضمانت ، شیخ راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے وکارکن شیخ راشد اکرام نے کہاکہ ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے ،پاکستان میں امن ہے تو صرف پاک فوج کی وجہ سے ہے۔۔۔

پاک فوج ہماری آن بان شان اور ہمارا فخر ہے ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہاکہ 50کے قریب اسلامی ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جو امت مسلمہ کے دل کی حیثیت رکھتا ہے اس ملک کو اللہ پاک نے ایٹمی قوت سے نوازا ہے اس ملک کو اللہ پاک نے دنیا کی طاقت ورترین خفیہ ایجنسی سے نوازا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں