ہیڈ تونسہ بیراج سے چوری شدہ موٹر سائیکل پکڑی گئی
کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)ہیڈ تونسہ بیراج سے چوری شدہ موٹر سائیکل پکڑی گئی ، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن اہلکار نے تھانہ صدر میں رپٹ تحریر کی کہ ملازمان کے ہمراہ چیکنگ ناکا بندی کے دوران ہیڈ تونسہ بیراج پر شادن لنڈ کے رہائشی محمد امین اعوان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ سلطان میں درج ہے ۔