میاں چنوں فیڈر،ہائی ٹینشن فیڈرز پر جدید کنڈکٹر کی تنصیب شروع
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے اور کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لئے میاں چنوں ڈویژن کے زیر انتظام ہائی ٹینشن فیڈرز پر جدید کنڈکٹر کی تنصیب شروع کردی گئی ہے ۔
ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو میاں چنوں ڈویژن ثاقب سلیمان کی سربراہی میں 11کے وی اولڈکسووال فیڈر کے علاقوں چک 42/15-Lاور چک43/15-Lمیں 4ہزار میٹرسے زائدطویل 11کے وی ریبٹ (Rabbit) کنڈکٹر بچھایاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں چکوک میں اس سے پہلے 11کے وی گافر (Gopher) کنڈکٹر نصب تھا ۔ نئے جدید ریبٹ کنڈکٹر کی تنصیب سے فیڈر کے نقصان کی شرح میں مزید کمی ہوگی ۔