بوگس چیک دینے ، امانت میں خیانت پر 6افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے الزام میں چھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔نیوملتان پولیس کو سلیم منظور نے بتایا کہ ملزم وسیم رقم وصول کرکے پیسوں کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا ۔
دریں اثنا قطب پور پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ ملزم رمضان نے سامان خرید کر پیسوں کی بابت چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا ۔،بی زیڈ پولیس کو محسن نے بتایا کہ ملزم عثمان نے گاڑی فروخت کرنے کی مد میں مجھ سے ایدوانس پیسے لئے جو ملزم نے خورد برد کرلئے ،ممتاز آباد پولیس کو ملک غلام فرید نے بتایا کہ ملزم فیاض نے لاکھوں روپے کی گاڑی خرید کرکے ویری فکیشن کیلئے عبدالرئوف کو دی جس نے پولیس ملازم ظاہر کرکے گاڑی خورد برد کرلی جبکہ شاہ رکن عالم پولیس کو عثمان نعیم نے بتایا کہ ملزم محمد علیم اور کاشف نے سولر سسٹم لگانے کی مد میں رقم وصول کرلی اور امانت میں خیانت کرتے ہوئے سولر سسٹم نہ لگایا۔