پولیس کارروائیاں ،12ملزم شراب چرس ، آئس سمیت دھرلئے
ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں بارہ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
گلگشت پولیس نے ملزم محمد علی سے 22لٹر شراب،ملزم سرور سے 2100گرام چرس ،کوتوالی پولیس نے ملزم عاشق سے 50لٹر شراب،کینٹ پولیس نے ملزم فرحان بخاری سے 10لٹر شراب،چہلیک پولیس نے ملزم سلیم سے 16لٹر شراب،ملزم عبدالقادر سے 10لٹر شراب،ممتاز آباد پولیس نے ملزم حیدر سلطان سے 10لٹر ملزم فاروق علی سے 10لٹر شراب،حرم گیٹ پولیس نے ملزم عابد حسین سے 10لٹر ملزم محمد علی سے 10لٹر شراب،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم آصف سے 120گرام آئس جبکہ ملزم جاوید علی شاہ سے 120گرام آئس برآمد کرلی ۔