پنجاب بھر میں ہمت کارڈ کے دوسرے مرحلے کا آغاز
ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب بھر میں \"ہمت کارڈ\" کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔
حکومت پنجاب کے انقلابی قدم \"ہمت کارڈ\"کے تحت معذور افرادکی مالی اعانت کی جائے گی۔ محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن میں ہر سہ ماہی 10500 روپے وظیفے کی فراہمی کیمپ سائٹس پر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد شروع کی جائے گی۔ اس حوالہ سے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروہ ہمدانی، ڈسٹرکٹ منیجر ساؤتھ پنجاب ڈیجیٹل بینکنگ، بینک آف پنجاب شہباز حسین ثانی، سے خصوصی میٹنگ کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز صاحبان بھی موجود ہیں۔