کالج ٹیچرانٹرنیز کے واجبات روکنے والوں کیخلاف کارروائی

کالج ٹیچرانٹرنیز کے واجبات روکنے والوں کیخلاف کارروائی

ملتان(خصوصی رپورٹر)کالج ٹیچر انٹرنیز کے واجبات روکنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کافیصلہ ،ڈائریکٹرکالجز ز کو ذمہ داروں کی نشاندہی کی ہدایت کردی گئی۔۔۔

 تفصیل کے مطابق ڈی پی آئی کالجز نے سی ٹی آئیز کے واجبات کی تاخیر سے ادائیگی کانوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا۔ ملتان سمیت8ڈویژنو ں کے ڈائریکٹرز کو ارسال کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ ایک اجلاس کے دوران ڈپٹی سیکرٹری بجٹ نے انکشاف کیا کہ سی ٹی آئیز کے واجبات بروقت ادا نہیں کئے گئے جبکہ فنڈز بھی موجود تھے جبکہ سیکرٹری ایچ ای ڈی نے واضح ہدایت جاری کردی تھیں کہ سی ٹی آئیز کو فوری ادائیگی کی جائے گی اس حکم کھلی خلاف ورزی کی گئی آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طورپر نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے اور احکامات کی پابندی نہ کرنے و الے افراد کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اورکیس سے جڑی تمام تفصیلات جس میں سی ٹی آئیز کو ادائیگیوں کی تفصیل ،بینک سٹیٹمنٹ اور ٹائم لائن مکمل اورتصاویر کے ساتھ ارسال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں