زیروویسٹ کیلئے شہر میں صفائی آپریشن جاری

زیروویسٹ کیلئے شہر میں صفائی آپریشن جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر) ضلع ملتان کو زیرو ویسٹ کرنے کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ضلع بھر میں بھرپور صفائی آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے بھاری مشینری اور خرابی قوت کے ساتھ ملتان پبلک روڈ، شیر شاہ روڈ اور۔۔۔

 قاسم بیلہ سمیت شہر کے نواحی و شہری علاقوں میں بھرپور آپریشن کلین اپ کیا گیا اس موقع پر عرصہ دراز سے پڑے ہوئے فلتھ ڈپوز اور خالی پلاٹوں سے کوڑے کے ڈھیر صاف کر کے شہر سے باہر منتقل کئے گئے ۔منیجر آپریشن انوار الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کی۔سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صفائی نظام کو شفاف بنانے کے لئے آئوٹ سورسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے تمام تحصیلوں میں نجی کنٹریکٹرز کی خدمات حاصل کر کے بھاری مشینری اور اضافی افرادی قوت بھی فیلڈ میں اتار دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں ویسٹ فری کرنے کے لئے جدید آن لائن سسٹم کے تحت ویسٹ کولیکشن کی شرح کو مانیٹر کیا جا رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے ائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں