ریس لگاتی ویگنوں کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر،2زخمی

 ریس لگاتی ویگنوں کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر،2زخمی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)نامکمل سڑک پر ریس لگاتی ویگنوں کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ،واقعہ کے بعد ملتان روڈ کے تاجر جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

تفصیلات کیمطابق ملتان روڈ کی تعمیر کا منصوبہ 11 سال سے نامکمل ہے ،سڑک کی توسیع نہ ہونے کی وجہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ حادثات بھی معمول بن چکے ہیں، ڈیوائیڈر نہ بننے کے باعث کچھ روز قبل بھی ایک 19 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تھا،گزشتہ روز بھی ریس لگاتی ہوئی دوہائی ایس ویگنوں کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے 55 سالہ سلیم اور 21 سالہ شیراز شدید زخمی ہوگئے ،واقعہ کے بعد انجمن تاجران ملتان روڈ کے تاجر جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔تاجروں نے ملتان روڈ کے منصوبے کی جلدمکمل اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیا۔تاجروں کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس صرف ڈیوٹی کا وقت گزارنے آتے ہیں ، انکی موجودگی میں ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رہتی ہیں مگر کسی ٹرانسپورٹرز کیخلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی جاتی۔بعدازاں پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج ختم کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں