ایسوسی ایٹ گرلز کالج نواب پور کو فنڈز دیئے جائیں،عوامی حلقے
بند بوسن (نامہ نگار )گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین نواب پور ملتان کو فی الفور فنڈ فراہم کیا جائے ،کالج میں تین سال سے بجلی کا نہ ہونا۔۔۔
دیواروں پر خاردار تاریں اور سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگانا،مسلح گارڈ فراہم نہ کرنا چوری اور ڈکیتی کا سبب ہے آبادی کے لیے کالج کے ساتھ بنائے گئے پرنسپل اور سٹاف ہاؤس مکمل کرکے رہائش دی جائے کالج کے ارد گرد لائٹیں لگوائی جائیں حلقہ این اے 148 اور پی پی 213 کے عوامی نمائندے ایمرجنسی فنڈ دلوائیں۔طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ منظور کرائیں اور اپنے حلقے کے کالج کی حالت دیکھ جائیں ضلعی انتظامیہ،ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریز اور ڈائریکٹر کالجز ملتان بھی اپنا فرض ادا کریں۔طالبات کے مستقبل اور بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان و سابق جج ڈرگ کورٹ ملتان ڈویژن حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن ودیگر نے کیا۔