محمود جاوید بھٹی صوبائی محتسب ریجنل آفس ملتان کے انچارج تعینات

محمود جاوید بھٹی صوبائی محتسب ریجنل  آفس ملتان کے انچارج تعینات

ملتان(وقائع نگار خصوصی)سابق کمشنر اور سینئر ریٹائرڈ آفیسر محمود جاوید بھٹی کو صوبائی محتسب ریجنل آفس ملتان کا انچارج تعینات کر دیا گیا ۔

 انہوں نے چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب عائشہ حامد کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ زیر التوا شکایات کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا اور صوبائی محتسب کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں