صدروجنرل سیکرٹری ضلعی بار مظفرگڑھ کا سالانہ ڈنر کا اہتمام
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رانا عبدالشاکر خلیل ایڈووکیٹ کی طرف سے سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا , ڈنر میں ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ ۔۔۔
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رانا عبدالشاکر خلیل ایڈووکیٹ کی طرف سے سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا , ڈنر میں ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ ، ممبر پنجاب بار کونسل پیر عمران اکرم،مبر پنجاب بار کونسل, اعجاز خان گرمانی ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ،صدر ملتان ہائی کورٹ بار ملک سجاد حیدر میتلا ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار سید انیس مہدی ایڈوکیٹ نے بطور مہمان خصوصی کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ بار ڈج جی خان ڈویژن کی سب سے بڑی بار ہے جہاں وکلا بڑے منظم طریقے سے اپنے امیدواران کو منتخب کرتے ہیں اور ان کی بہترین انتخابی مہم چلاتے ہیں،ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر ملک سجاد حیدر میتلا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی بار مظفرگڑھ بار ہے ،جو کہ مثبت انداز سے اپنے انتخابی مہم چلاتے ہیں،پنجاب سمیت تمام وکلاء کے مسائل حل کرنے میں میں مظفرگڑھ بار کے عہدیداران اہم کردار ادا کرتے ہیں۔،ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم مظفرگڑھ بار کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں اور مظفرگڑھ بار کے تمام وکلاء کے ساتھ مل کر وکلا کی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں۔