وہاڑی میں بھی ایپکا و اگیگا کا حکومت کے خلاف احتجاج

وہاڑی میں بھی ایپکا و اگیگا کا حکومت کے خلاف احتجاج

وہاڑی (خبرنگار )پنجاب بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی لوکل گورنمنٹ آفس میں ایپکا و اگیگا کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔۔۔

احتجاج کی قیادت قائدین ایپکا, اگیگا محمد طیب بھٹی، پروفیسر شوکت علی،ڈاکٹر عبدالخالق وٹو، پروفیسر راؤ افتخار، رانا اشرف اقبال ، رانا ناصر محمود ، اظہر خالد ، رانا محمد ارشاد ، نے کی۔ملازمین نے حکومت پنجاب کی جانب سے ملازمین دشمن اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اور لیوان کیش منٹ، رولز 17A، پنشن ترامیم، تعلیمی اداروں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔قائدین ایپکاو اگیگا محمد طیب بھٹی، پروفیسر شوکت علی، پروفیسر راؤ افتخار احمد ، اظہر خالد ، محمد حنیف ، ، رانا اکمل , مہر جمیل احمد نے کہا حکومت سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھے ،بنیادی مراعات کی بحالی تک جد و جہد جاری رہے گی، ملازمین ہر جمعرات کو احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا اور قائدین کے حکم پر لاہور میں احتجاج کا عندیہ بھی دیا آخر میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور نعرے بازی کی اس موقع پر انوار حسین ورک، منور قیصرانی، ماجد جٹ،، اعجاز گجر،امتیاز تارڑ ودیگر سمیت اور ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں