اشتہاریوں کو فرار کرانے پر 2افراد پر مقدمات

اشتہاریوں کو فرار کرانے  پر 2افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے اشتہاری ملزموں کو فرار کرانے کے الزام میں متعددملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

جلیل آباد پولیس نے اشتہاری ملزم سونو کی گرفتاری کیلئے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں پر ہوٹل مالک رانا اعجاز نے اشتہاری کو فرار کرادیا اور خود بھی عقبی سائیڈ سے فرار ہوگیا دیگر کمروں کو چیک کرنے پر فہد ،مریم ،مسکان وغیرہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے پائے گئے دریں اثنا نیوملتان پولیس بھی اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو ملک شوکت نے ملزم کو فرار کرادیا جبکہ اسی تھانہ کی حدود میں دوران شرچ آپریشن عبدالمجید ، سعیدیہ اور محمد طیب کو گرفتار کیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں