بغیرخالص خوراک معاشرہ صحتمند نہیں ہوسکتا،شہزاد مگسی

بغیرخالص خوراک معاشرہ صحتمند نہیں ہوسکتا،شہزاد مگسی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)خالص خوراک کی فراہمی کے بغیر صحتمند معاشرے کی تشکیل نا ممکن ہے ۔میڈیا اس ضمن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راہنمائی کرسکتے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر شہزاد مگسی کی صحافتی وفد سے ملاقات ۔

تفصیل کے مطابق نیشنل پریس کلب مظفرگڑھ کے عہدیداروں کے وفدنے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر شہزاد مگسی سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا، صحافیوں کی جانب سے مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیااور مزید نکھار کے لیے تجاویز بھی دیں۔ اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر شہزاد مگسی نے کہا کہ عوام کو خالص خوراک کی فراہمی کے لیے اپنے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلز،ریسٹورنٹس،باربی کیو شاپس ،سویٹ شاپس و دیگر اشیاء کی کوالٹی کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز پر عمل کرنے کیلئے انتباہ اور جرمانے بھی کئے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں