جعلی زرعی ادویہ ساز فیکٹری پکڑی گئی:ہزاروں لٹر زہر برآمد

جعلی زرعی ادویہ ساز فیکٹری پکڑی گئی:ہزاروں لٹر زہر برآمد

ملتان (جام بابر سے )ملتان میں محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کا جعلی پیسٹی سائیڈ فیکٹری پر چھاپہ، تین ہزار پانچ سو چالیس لٹر جعلی زرعی زہریں برآمد، پکڑی گئی۔۔۔

 جعلی زہروں کی مالیت ایک کروڑ آٹھ لاکھ چھتیس ہزار روپے ہے محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی جانب سے ملتان کے علاقے انڈسٹریل سٹیٹ میں جعلی پیسٹی سائیڈ فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین ہزار پانچ سو چالیس لٹر جعلی زرعی زہریں برآمد کرلی گئیں، پکڑی گئی جعلی زہروں کی مالیت ایک کروڑ آٹھ لاکھ چھتیس ہزار روپے ہے جبکہ پولیس کی جانب سے موقع سے حماد احسن نامی ملزم کو بھی گرفتار کرلیاگیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کمپنیوں کے نام سے پرنٹ شدہ زرعی زہروں کے لیبل، خالی بوتلیں، سیلنگ مشین، پیکنگ میٹریل، پیک شدہ بوتلیں بھی برآمد کرلی گئیں، تمام جعلی زہروں سمیت میٹریل کو قبضہ میں لیکر پولیس کے حوالے کردیاگیا جبکہ دوسری جانب جعلی پیسٹی سائیڈ فیکڑی مالک کیخلاف اندراج مقدمہ کے لئے استغاثہ دائر کردیا گیا ہے ۔کسانوں نے جعلی زرعی ادویات کیخلاف کارروائی پر افسروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں