ضلع وہاڑی ، تینوں بارز میں لائبریری سیکرٹری خواتین منتخب
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ضلع کی تینوں بارز میں لائبریری سیکرٹری خواتین منتخب 2 نے مردوں کو شکست سے دو چار کیا۔
تحصیل میلسی بار میں سینئر وکیل میاں سعید کی بیٹی مہر سعدیہ آرائیں 275 ،ناصر محمود 178،تحصیل بوریوالا بار لبنیٰ منظور 447 ، فیصل رحمٰن 260 ،ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں سماجی و سیاسی شخصیت چودھری شیراز اکبر کی بھابھی بشریٰ پروین منشاء 497 ،مریم عاشق چودھری 382 وووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائیں ۔ضلع وہاڑی بارز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تینوں تحصیلوں میں خواتین وکلاء نے سیکرٹری لائبریری کا انتخاب نہ صرف بھاری اکثریت سے جیتا بلکہ اپنے مدمقابل دو مرد وکلاء کو شکست سے دو چار کرکے ریکارڈ قائم کرکے بار سیاست میں ہلچل مچادی، بار اور عوام میں سیاسی شعور کی بیداری میں اپنا بہت بڑا حصہ ڈالا ۔ بشریٰ پروین کا کہنا تھا کہ ان کی شاندار کامیابی میرے سینئرساتھیوں،بیٹے اور شوہر کی محنت کا نتیجہ ہے۔