تین ملزموں کاساس اوربہوپر تشدد،نیم برہنہ کردیا

گگومنڈی(نامہ نگار)تین ملزموں کاساس اوربہوپر تشدد،نیم برہنہ کردیا۔ بلقیس بی بی اورمسروت بی بی شہرجارہی تھیں کہ اسلام وغیرہ نے تشددکانشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں245۔ای بی کی رہائشی بلقیس بی بی اپنے بیٹے محمدرمضان اوربہومسرت بی بی کے ہمراہ گاؤں سے شہرجارہی تھی ،جب وہ حاجی آبادموڑکے نزدیک پہنچے تومحمداسلام سقہ،شاداسقہ وغیرہ نے روک کرانہیں تشددکانشانہ بناڈالا،اس دوران بلقیس بی بی اورمسرت بی بی کے کپڑے پھٹ گئے جس سے وہ نیم برہنہ ہوگئیں۔ تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔