ساڑھے 12ہزار سکول انٹرنی ٹیچرز کی بھرتی کی منظوری

ساڑھے 12ہزار سکول انٹرنی ٹیچرز کی بھرتی کی منظوری

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ساڑھے بارہ ہزارسکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری مل گئی۔

بتایاگیاہے کہ محکمہ سکولز نے ساڑھے بارہ ہزار سکول انٹرنز بھرتی کرنے کافیصلہ کرلیا ۔سکول ٹیچرز انٹرنز کو 45,000 روپے ماہانہ تنخواہ ہوگی، ایس ٹی آئی کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی گئی ہے ۔یس ٹی آئی کی بھرتیوں سے اساتذہ کی قلت کو بھی پورا کرلیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں