سکولوں میں پہلی تا آٹھویں کارزلٹ تیار نہ کرنیکا انکشاف

سکولوں میں پہلی تا آٹھویں کارزلٹ تیار نہ کرنیکا انکشاف

ملتان(خصوصی رپورٹر)سرکاری سکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے سٹوڈنٹس کا رزلٹ تیار نہ کئے جانے کا انکشاف، سکولوں کی جانب سے فرسٹ اور مڈ ٹرم امتحان کا رزلٹ تاحال تیار نہیں کیا گیا۔

 سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحان ستمبر اور مڈ ٹرم امتحان دسمبر میں لیا گیا تھا،پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا،پیک نے سکولوں سے فرسٹ اور مڈ ٹرم امتحانات کا رزلٹ مانگ لیا۔پیک حکام کے مطابق دونوں ٹرمز کا رزلٹ 21جنوری تک محکمہ سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں