غیراعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ، چولہے ٹھنڈے ‘شہری سراپا احتجاج

غیراعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ، چولہے ٹھنڈے ‘شہری سراپا احتجاج

ملتان (لیڈی رپورٹر )ملتان کے مختلف علاقوں، بشمول پرانا شجاع آباد روڈ، ڈبل پھاٹک، زکریا کالونی، واحد آباد، نظام آباد اور مسلم کالونی، کے ہزاروں صارفین کئی دنوں سے گیس کی مسلسل عدم دستیابی کا شکارہونے سے سخت اذیت کاشکار ہیں۔

 سخت سردی کے موسم میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ بوڑھے ، بیمار، اور بچے شدید سردی میں گرم پانی، چائے ، اور کھانے کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، جبکہ ہزاروں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جس پر شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے ۔ گیس کی طویل بندش کے باعث خواتین روزمرہ کے امور کے لئے پریشان ہیں اور معصوم بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہیں۔اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ بارہا شکایات درج کرا چکے ہیں، لیکن سوئی گیس حکام کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب یا عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔ ایک مقامی خاتون نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گیس کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے ، لیکن بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں