ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کرزمیندار کے گھر کا صفایا کر گئے

گگو منڈی (نامہ نگار)ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کرزمیندار کے گھر کا صفایا کر گئے ، اڑھائی لاکھ روپے نقدی،40تولہ چاندی ،موٹرسائیکل ، ایک تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ رات 9بجے کے قریب 4 ڈاکو چک نمبر 177ای بی کے زمیندار نصیر احمد موہل کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اڑھائی لاکھ روپے نقدی ،موٹرسائیکل ،40تولہ چاندی،ایک تولہ طلائی زیورات،ایک ٹیپ ،استری ،کمبل ،20سوٹ اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ نصیر احمد موہل کے بیٹے نے ایک روزقبل سعودی عرب سے لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی سامان بھجوایاتھاجوڈاکولوٹ کرلے گئے ۔ دریں اثنا میپکو ریونیوڈیپارٹمنٹ کا اہلکار آصف اعجاز اپنی موٹرسائیکل آفس کے احاطہ میں کھڑی کر کے اپنے کمرہ میں چلا گیا ،جب وہ واپس آیا تو چوری ہوچکی تھی۔ اطلاع پرپولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔