سی ای او ہیلتھ کا تحصیل ہسپتال چوک سرور شہید کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا)سی ای او ہیلتھ مظفر گڑھ ڈاکٹر راؤ ظفر عباس کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ۔۔۔
ایمرجنسی سمیت وارڈز کا معائنہ ،ڈاکٹرز کی حاضری اور میڈیسن کا ریکارڈ چیک کیا۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد فاروقی نے ڈاکٹرز کی کمی ،میڈیسن اور لیب کے مسائل سے آگاہ کیا۔سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ مسائل سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے تعیناتی کے لئے سی این ای رپورٹ تیار کرکے لاہور بھجوانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔