پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا:قراۃ العین

پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا:قراۃ العین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا جارہا ہے ۔

ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیمیں ضلع کے دور دراز علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دیتی ہیں ،ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ عوام میں اس موذی مرض کے خاتمے کا شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ،عوام کے تعاون کے بغیر اس مرض سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جا سکتا، اس موقع پر سی ای و صحت ڈاکٹر ظفر عباس نے بتایا کہ پولیو سے بچاو کی یہ مہم 3 فروری سے 5 فرور ی تک جاری رہے گی ، مہم کے دوران 8 لاکھ 48ہزار 606 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 3693 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم میں 8059 اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں