زکریا یونیورسٹی میں یوم کشمیر پر تقریب، طلبہ اساتذہ کی شرکت

زکریا یونیورسٹی میں یوم کشمیر پر تقریب، طلبہ اساتذہ کی شرکت

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں یوم کشمیر ملی جوش وخروش سے منایاگیا ۔ا س سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی ۔

سرپرستی میں زکریاسٹوڈنٹ سوسائٹیز اورشعبہ علوم سیاسیات کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے میزبان امتیاز حسن اور اسوہ فاطمہ نے کی زیمال سومرو اور سنول رمضان نے کشمیری عوام کی مشکلات اور حوصلے کومنظوم پیش کیا مباحثہ میں مناہل مقبول نے کشمیر کے سنگین حالات پر مدلل تقریر کی ۔شجاع الرحمان نے ،ملی نغمہ پیش کیا اس موقع پر زکریان فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی سوسائٹی نے کشمیر کے حالات پر دستاویزی فلم پیش کی مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول نے طلبا کو کشمیرکے حوالے سے تاریخ بتائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں