سی ای او کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر ریاض مستوئی نے طبی سہولتوں کی بہتر فراہمی کے لیے ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔
اس دوران یورولوجسٹ ڈاکٹر اظفر اور شعبہ امراض چشم کی ڈاکٹر ارم ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئی جنہیں شوکاز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاجبکہ فاطمہ جناح کیمپس کا بھی دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے طبی عملے کی حاضری چیک کی تو انستھزیا کے ڈاکٹر شہزاد ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے ۔