ڈپٹی کمشنر نے گرلز مڈل سکول میں داخلے کا افتتاح کردیا

 ڈپٹی کمشنر نے گرلز مڈل سکول میں داخلے کا افتتاح کردیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے مختلف محکموں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول خورشیدہ آباد کا دورہ کیا۔

 اور سکول میں پلے گروپ تا دوم کلاس میں نئے داخلے کا افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو نئی کتابیں اور سکول بیگ دے کر داخلے کا آغاز کیا۔ انہوں نے سکول میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن آفس کا بھی دورہ کیااور ورلڈ بینک سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات بھی کی اور مختلف امور پر بتادلہ خیال کیا اس موقع پر سی ای او تعلیم اسرارالحق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔۔ انہوں نے کمپری ہنسیو سے ملحقہ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی ای او تعلیم کو ہدایت کی کہ گراؤنڈ کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کمپری ہنسیو سکول میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قائم سنٹر کا دورہ کیا اور پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی رقوم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ سنٹر میں خواتین کیلئے بیٹھنے کی جگہ،صاف پانی اور تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے اور سنٹر میں نظم و ضبط کو قائم رکھا جائے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایم سی جونیئر ماڈل سکول کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے سکول میں بچوں کے تعلیمی معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں