پیرامیڈیکس محکمے میں ریڑھ کی ہڈی ،عمران یوسف

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان سمیت دنیا بھر میں پیرامیڈیکس کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلہ میں پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے صدر ملک عمران یوسف نے کہا ہے۔
کہ 16 فروری دنیا بھر میں عالمی یوم پیرامیڈکس کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد پیرامیڈیکل سٹاف کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے پیرا میڈکس کے عالمی دن کے موقع پر پیرامیڈیکل سٹاف ڈسٹرکٹ ملتان کے صدر ملک عمران یوسف نے کہا ہے کہ پیرامیڈکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ڈاکٹرز و نرسز کیساتھ ساتھ پیرامیڈیکل سٹاف بھی ملک و قوم کے لیے بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ایمرجنسی حالات کروناایمرجنسی، ڈینگی ایمرجنسی،زلزلہ ایمرجنسی، سیلاب ایمرجنسی کی صورتحال میں سب سے زیادہ قربانیاں پیرامیڈکس نے پیش کی ہیں ہم عالمی یوم پیرامیڈکس کے عظیم موقع پر اپنے تمام شہداء جو کہ ملک و قوم کی خاطر خدمات سرانجام دیتے ہوے شہید ہوگئے ان سب کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خاطر جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کرنے والے پیرامیڈکس آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں آج بھی پیرا میڈکس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔