سنیکس یونٹ،ریسٹورنٹس ،بیکریوں پر فوڈ اتھارٹی کے چھاپے

ملتان(لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آپریشنز ٹیموں کی گزشتہ ہفتے کی کاکردگی رپورٹ جاری کردی ، ڈائریکٹر آپریشنز زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں سنیکس یونٹس، ریسٹورنٹس۔۔۔
بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 41 فوڈ پوائنٹس کو 12 لاکھ 48 ہزار روپے کے جرمانے ، 126 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، 100 کلو ممنوعہ اور ایکسپائری اجزاء، 40 کلو ناقص سوہن حلوہ، 5 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پانی کا سیمپل فیل ہونے پر واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ پاپڑ کی تیاری میں ناقص میٹریل کا استعمال، صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر متعدد پاپڑ فیکٹریوں کو بھاری جرمانے کئے گئے ۔ ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر بیشتر کریانہ سٹورز اور ڈرنک کارنرز کو جرمانے کئے گئے ۔ مزید مٹھائی اور بیکری آئٹمز میں کھلے رنگ اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پر سویٹس شاپس اور بیکریوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ کھانوں میں چائنہ نمک اور کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر کئی ریسٹورنٹس کو بھی بھاری عائد کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں غیر معیاری اجزاء کا استعمال بچوں اور بڑوں میں مہلک امراض کا باعث بنتا ہے ۔