ڈویژن کی تزئین و آرائش پر فوکس کرنے کا حکم

ڈویژن کی تزئین و آرائش پر فوکس کرنے کا حکم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ملتان ڈویژن میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام تیز ۔

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے بیوٹیفکیشن اور گڈ گورننس اصلاحات پر خصوصی فوکس کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات آپریشن اور پرائس کنٹرول اقدامات کو مزید تیز کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا۔ کمشنر عامر کریم خاں کا ملتان ڈویژن کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ۔مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کی روک تھام کیلئے مارکیٹس میں مستقل کیمپ قائم کردیے گئے ہیں،چاروں اضلاع میں نئی یادگاریں تعمیر کرنے کا آغاز ،سرکاری اداروں کی دیواریں پینٹ کی جائیں،ہسپتالوں میں خدمت کاؤنٹر قائم ،وارڈز اپ گریڈیشن کیلئے نجی سیکٹر کی مدد لی جائے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام پروگراموں کی کڑی مانیٹرننگ کرکے عوامی فیڈ بیک لیا جائے ،ستھرا پنجاب پروگرام کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے ،پارکس اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے ،ڈیجیٹل ٹریفک سگنل سسٹم دیگر اضلاع میں بھی لانچ کیا جائے ،نئے عوامی منصوبوں کا آغاز کیا جائے ،دریں اثنا کمشنر آفس میں 52 سی ٹی پی کے وفد نے کمشنر عامر کریم خاں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم نے کہا کہ ملتان ایک تاریخی شہر ہے ۔ پبلک ویلفیئر اقدامات کے تحت متعدد ٹاسک پر کام جاری ہے ،ر یونیو، ترقیاتی اہداف میں ملتان ٹاپ پوزیشن پر ہے ، ٹریننگ کورسز افسروں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خطے کی ثقافت، کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ،فنکاروں، ادیبوں، شاعروں کی پذیرائی کیلئے اقدامات کیے جارہے ، تمام ہسپتالوں میں میسر ادویات کی تفصیلات واضح ڈسپلے کی گئی ہیں، شہر کی خوبصورتی کیلئے اہم چوکوں کی تزین و آرائش جاری ہے ، جنرل بس سٹینڈ سے کی صفائی ،تزین و آرائش کروادی گئی ہے ، اہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن، بائیکر لین ، انفراسٹرکچر کی بحالی کی جارہی ہے ، اپنی غیر موجودگی میں کمشنر آفس میں قائم خدمت کاؤنٹر کی عوامی حلقوں میں بھرپور پزیرائی حاصل کی۔کمشنر عامر کریم نے وفد کے سربراہ کو سونیئر پیش کیا جبکہ وفد نے ملتان کے مختلف امور بارے سوالات کئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور مختلف محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں