چلڈرن ہسپتال کے شعبہ جات پرانی عمارت منتقل نہ ہوئے،مریض پریشان

ملتان(لیڈی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان پرانی عمارت کی مرمت و تزئین و آرائش کا کام مکمل تاحال وارڈز کو پرانی عمارت میں منتقل نہ کیا جا سکا ہے ۔
جسکی وجہ سے مریض بچوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ نگران حکومت کے دور میں اس پرانی عمارت میں ری ویمپنگ کا کام شروع ہوا تھا جس کے بعد پرانی عمارت سے متعدد وارڈز جن میں جنرل وارڈ،نیفرالوجی وارڈ،آنکالوجی وارڈ،ہیماٹالوجی وارڈ،گیسٹرو وارڈ،کارڈیالوجی وارڈ، میزل،اینڈو سکوپی کے وارڈز کو نئی عمارت میں منتقل کر دیا گیا تھا روزانہ کی بنیاد پر مریض بچوں کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے بچوں کے والدین سخت ہریشانی کا شکار ہیں والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ پرانی عمارت میں وارڈز کو جلد سے جلد مکمل منتقل کیا جائے تاکہ ان کی پریشانی کم ہو سکے ۔دوسری جانب انتظامیہ عوامی مطالبے پر کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں لانے سے گریزاں ہے۔