سانحہ جعفر ایکسپریس قوم کیخلاف گہری سازش،احتشام الحق

ملتان (لیڈی رپورٹر )سانحہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ جنوبی پنجاب کی تاجربرادری افسردہ، گہری سازش قرار دے دیا۔
سرکوبی کے لئے سخت اقدامات کا مطالبہ، سکیورٹی فورسز اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ضلع ملتان اور جنوبی پنجاب کے عہدیداروں احتشام الحق،ظفراقبال صدیقی،ممتاز علی بابر،عزیز الرحمن انصاری،چودھری طارق کریم،شیخ عامر سلیم،مرزا اعجاز علی،شیخ طاہر امجد،خواجہ یاسر اشفاق،خواجہ عمار یاسر،شیخ بشارت شوکت نے مشترکہ بیان میں سانحہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے خلاف گہری سازش قرار دیا دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور مسافروں کو بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے شہید ہونیوالے اہلکاروں شہریوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت وہمدردی کیا انہوں نے کہا کہ واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے۔