سمہ سٹہ :لا ئنس نائیک محمد زاہد شاہ ٹرین حملے میں شہید

سمہ سٹہ :لا ئنس نائیک محمد  زاہد شاہ ٹرین حملے میں شہید

خانقاہ شریف (نامہ نگار )سمہ سٹہ کے سپوت لا ئنس نائیک محمد زاہد شاہ ٹرین حملے میں جام شہادت نوش کر گئے۔

 انہوں نے 2009 میں پاک ارمی میں شمولیت اختیار کی چار ماہ قبل ان کی اوکاڑا سے کوئٹہ پوسٹنگ ہوئی تھی. وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ عید کے لیے اپنے آبائی علاقے سمہ سٹہ ا رہے تھے ۔کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔جس میں وہ جام شہادت نوش کر گئے ۔ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو پاک ارمی کے کمانڈوز نے دہشت گردوں سے بازیاب کروا لیا تھا۔محمد زاہد شاہ نے ایف اے تک تعلیم حاصل کی تھی۔اس کی فیملی میں اس کا ایک بھائی اور چار بہنیں بھی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں