وارداتیں : چور بکرا ، گھر سے نقدی ، زیور لے اڑے

گگومنڈی(نامہ نگار)سحری کے وقت چور بکرا لے اُڑے ،گھرسے نقدی اورزیورغائب گزشتہ روزنواحی گاؤں287۔ای بی ۔
کارہائشی زاہد سحری کے وقت روزہ رکھنے اپنے احاطہ مویشیاں سے گھرگیاتواس دوران نامعلوم چوراس کا90 ہزار روپے مالیت کابکراچوری کرکے لے گئے جبکہ چک نمبر275۔ای بی کے رہائشی ندیم حسین کے گھرسے نامعلوم چور2لاکھ50 ہزارروپے نقدی اورطلائی زیورات چوری کرکے لے گئے ۔