محنت کرنے والے طلبا کو انکا حق دلوا کر رہینگے :اجمل چانڈیہ

محنت کرنے والے طلبا کو انکا حق دلوا کر رہینگے :اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے سیکرٹری ڈی جی خان بورڈ چوہدری عبد الرحمٰن کے۔

 ہمراہ گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول ڈی جی خان اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈی جی خان میں قائم کردہ امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ اجمل خان چانڈیہ نے طلباء کی حاضری اور نگران سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق امتحانی نظام کو منصفانہ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، محنت کرنے والے طلبا کو انکا حق دلوا کر رہیں گے , وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم پنجاب شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے دورے کررہی ہے ، پہلی بار کڑی نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی مراکز میں کیمرے لگائے گئے ہیں، بوٹی مافیا کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں