پولیس نے 5افراد کو شراب چرس سمیت گرفتارکرلیا
ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
گلگشت پولیس نے ملزم جاوید سے 30لٹر شراب قادرپورراں پولیس نے ملزم غلام عباس سے 90لٹر شراب سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم امجد سے 10لٹر شراب ملزم بلال سے 220گرام چرس جبکہ مظفر آباد پولیس نے ملزم عبدالمجید سے 1500 گرام چرس برآمد کرلی ۔