شہری کو سولر پینل نہ لگاکر دینے پر کمپنی منیجر عدالت طلب

ملتان ( کورٹ ر پورٹر) کنزیومر کورٹ ملتان نے طے شدہ معاہدہ کے مطابق سولر پینل نہ لگانے پر کمپنی کے جنرل منیجر عاطف عمران اور پراجیکٹ منیجر راشد سے 27 مارچ کو جواب طلب کر لیا ۔
فا ضل عدالت میں شہری کامران ثاقب نے کمپنی ہیڈ آفس نیو ملتان کے خلاف 1 کروڑ 63 لاکھ 46 ہزار روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا کہ کمپنی کے منیجر کے ساتھ 23 لاکھ روپے میں 30 کلوواٹ آن گرڈ انورٹر و سولر، پلیٹس اور گرین میٹر کا معاہدہ ہوا 20 لاکھ روپے بذریعہ اکائونٹ دے دئیے باقی رقم انسٹالیشن پر دینی تھی ، کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طے شدہ شرائط سے ہٹ کر ناقص سولر سسٹم لگا دیا ، گرین میٹر بھی صارف کو خود لگانا پڑا ، صارف نے 1 کروڑ روپے زرعی زمین کا نقصان ، 50 لاکھ روپے ذہنی کوفت کا ہرجانہ ، 1 لاکھ روپے وکیل کی فیس سمیت ادا شدہ رقم کا دعوی دائر کر دیا۔