41منشیات فروش گرفتار، 21کلو چرس 7کلو ہیروئن،814لٹر شراب برآمد

وہاڑی (خبرنگار )ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ، منشیات فروشوں کے۔
خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ ہفتے 41 منشیات فروش گرفتار کئے گئے جن کے قبضہ سے 21 کلو چرس ، 7 کلو ہیروئن اور 814لٹر شراب برآمد کر لی گئی جبکہ تھانہ صدر پولیس نے علاقہ میں ہونے والی واردات 24 گھنٹے میں ٹریس کر کے ملزموں کو گرفتار کرلیا اور ان سے لوٹے گئے 3 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔