بنیادی ہیلتھ مراکز سے سٹاف کی بیدخلی پر احتجاجی ریلی

ملتان ( لیڈی رپورٹر )آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے زیر اہتمام بنیادی ہیلتھ مراکز کو پرائیویٹ کئے ۔
جانے سمیت ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو فارغ کئے جانے کے ممکنہ فیصلے کے خلاف محکمہ صحت ملتان کے دفتر سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری مقبول احمد گجر،نائب صدر خلیل احمد،وائی پی اے پنجاب صدر میڈم بشریٰ خانم سمیت دیگر رہنماؤں ڈاکٹر عبدالعلیم، ڈاکٹر بختاور ،شگفتہ نسرین،نایاب بتول،ڈاکٹر محمد زبیر، ڈاکٹر پرویز اختر،ارشد شہزاد ہاشمی ،عمران کریم بھٹہ نے کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائی ایم ایف کے دباؤ پر اب تک 982 سے زائد بی ایچ یو لئے جا چکے ہیں جو کہ غریب محنت کش طبقہ کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے بی ایچ یو میں ڈاکٹرز و دیگر عملہ 30 سال سے زائد عرصہ تک ملازمت کر چکا ہے۔ اور دور دراز سے آنے والے مریضوں کے علاج معالجے میں بی ایچ یو حقیقی معنوں میں مسیحائی کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ اب بی ایچ یو ڈاکٹرز اور عملہ کو فارغ کر کے پرائیویٹ کئے جا رہے ہیں اور چار سے پانچ افراد تک عملہ رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور لاکھوں خاندانوں کا معاشی قتل ہوگا اگر صوبائی حکومت پنجاب نے فیصلہ واپس نہ لیا تو صوبہ بھر کے پیرا میڈیکل سٹاف،ڈاکٹرز سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے ۔