سپورٹس جمنیزیم اپ گریڈیشن منصوبہ جلد مکمل کرنیکا ہدف

سپورٹس جمنیزیم اپ گریڈیشن منصوبہ جلد مکمل کرنیکا ہدف

ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے احسن قدم اٹھاتے ہوئے شہر اولیاء میں ۔

کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے جدید ترین سپورٹس جمنیزیم کی اپ گریڈیشن جاری ہے منصوبے کو رواں سال مکمل کرکے کھلاڑیوں کو انکی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سپورٹس جمنیزیم کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عدنان نعیم نے منصوبے پر بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ 140 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونے والا منصوبہ جون 2026 میں مکمل کرلیا جائیگا جبکہ جمنیزیم میں تمام گیمز کے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی،محکمہ سپورٹس کو منصوبے پر تیزی سے کام مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں سپورٹس کمپلیکس کی حدود میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔ شجاع آباد، جلالپور پیر والہ میں نجی کنٹریکٹرز نے صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے بتایاگیا ہے کہ ڈی سی ملتان نے شجاع آباد کا دورہ کیا اورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مشینری کی انسپکشن کرتے ہوئے محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت ستھرا پنجاب مہم کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی نظام نافذ کردیا گیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کنٹریکٹر کے آفس کا دورہ بھی کیا اور بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ویسٹ کولیکشن کیلئے تمام رکشے اور مشینری فیلڈ میں اتارنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ضلع بھر میں زیرو ویسٹ کرنے کا ٹاسک دیا ہے شہری و دیہی علاقوں میں یکساں صفائی نظام نافذ کرکے ریلیف دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں