پولیس نے گمشدہ بچی تلاش کرکے والدین کے سپر دکردی

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے لکڑ منڈی چوک سے لاپتہ ہونے والی بچی آمینہ (بعمر 5/6 سال) کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔۔۔
جنہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے اطلاع موصول ہونے پر بروقت تلاش شروع کردی اورمختصر وقت میں بچی کو تلاش کیا ۔ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ حافظ شہباز احمد نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ بچی کو تلاش کیا۔