عالمی منڈی میں تیل سستا، عوام کو بھی فائدہ دیں، کنور آفتاب
شجاع آباد(نامہ نگار)پٹرولیم ولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن شجاع آباد کے رہنما کنور آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو بھی دیا جائے۔۔۔
حکومت کو قیمتیں برقرار رکھنے کے فیصلہ پر دوبارہ غور کرنا چاہئے ، عوام اور معیشت کی بہتری کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جانی چاہیے ،عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کی حکومتی سوچ قابل تعریف ہے ،تاہم اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی سے گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا فائدہ بھی عوام تک پہنچایا جائے تو بہت بہتر ہوگا۔