رحمانی بستی‘مرضی پورہ ودیگر علاقوں کاسیوریج سسٹم تباہ

رحمانی بستی‘مرضی پورہ ودیگر علاقوں کاسیوریج سسٹم تباہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)رحمانی بستی،مرضی پورہ سمیت دیگر علاقے سیوریج کے پانی سے ڈوب گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 نواحی علاقہ رحمانی بستی محلہ مرضی پورہ بیری والا قبرستان اور دیگر علاقوں کی گلیوں میں سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہونے لگا ،اہل علاقہ کے مطابق کئی بار شکایات درج کرائی گئیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی ، مکینو ں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے مرضی پورہ ،رحمانی بستی کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا، سیوریج بلاک ہونے کی وجہ سے گنداپانی گلیوں میں بہنے لگا ،متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو متوجہ کرنے کی کوششیں کیں مگر ناکام رہے ، اہل محلہ اور راہگیر شدید پریشان ہیں ، دوسری جانب لوگ اپنے گھروں میں محدود رہ گئے ۔علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں