اشتہاریوں کو بھگانے پر سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ

اشتہاریوں کو بھگانے پر سہولت  کاروں کے خلاف مقدمہ

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)اشتہاریوں کو بھگانے پر سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے اے ایس ائی نذیر احمد کو مخبر نے اطلاع دی کہ عبدالرحمن تونسہ براج پر موجود ہے ۔۔۔۔

پولیس نے موقع پر ریڈ کیا تو وہاں پر موجود محمد ساجد نے آواز لگائی کہ عبدالرحمٰن بھاگ جاؤ پولیس آگئی ہے اور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ محمد شعیب اے ایس ائی تھانہ صدر کو مخبر نے اطلاع دی کہ مقبول احمد کہتڑ چوک پر موجود ہے پولیس نے موقع پر ریڈ کیا تووہاں پر موجود محمد اختر محمد وسیم نے آواز لگائی کہ مقبول احمد بھاگ جاؤ پولیس آگئی ہے اور وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ ایس ائی محمد عارف کو مخبر نے اطلاع دی کہ محمد خالد سندیلہ چوک پر موجود ہے پولیس نے موقع پر ریڈ کیا تو وہاں پر موجود محمد جاوید نے آواز لگائی کہ محمد خالد بھاگ جاؤ پولیس آگئی ہے اور محمد خالد فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں