مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

وہاڑی، ماچھیوال(خبرنگار، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق ۔۔۔
زخمی ہوئے اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ذرائع کے مطابق حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 84 ڈبلیو بی کے رہائشی دو نوجوان محمد شان اور اعجاز موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم مسافر کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ دریں اثنا اڈہ ماچھیوال کے قریب بستی بھٹہ علی حیدر کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک شخص محمد امین لنگڑیال سکنہ چک نمبر 575 ای بی شدید زخمی ہو گیا زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا میں طبی امداد کے لیے داخل کرادیا گیا۔