نشتر،مستقل آڈٹ آفیسر کی عدم تعینات سے مسائل گھمبیر

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں مستقل آڈٹ آفیسر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے مالی معاملات شدید متاثر ہونے لگے ۔
کمپنیوں کے بلز آڈٹ آفیسر کی عدم موجودگی کی وجہ سے رک گئے ۔واضح رہے کہ نشتر ہسپتال میں آڈٹ آفیسر کا اضافی چارج نشتر ٹو سے ذیشان کو دیا گیا تھا جو کہ ہفتے میں صرف دو دن آتا ہے جسکی وجہ سے کئی کئی روز تک بلز پڑے رہتے ہیں اور کمپنیوں کے نمائندگان اپنے بلوں کے حصول کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں نہ ہی اس معاملے میں ابھی تک وی سی اور ایم ایس نے کوئی نوٹس لیا ہے اس بارے میں کمپنیوں کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال میں مستقل بنیادوں پر آڈٹ آفیسر کو تعینات کیا جائے یا پھر نشتر ٹو کے آڈٹ آفیسر کو مستقل نشتر میں ہی بٹھایا جائے تاکہ ان کی کمپنیوں کے بلز کی ادائیگی میں تاخیر نہ ہو۔