چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، مدعی مقدمہ کے حوالے
ماہڑہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ روہیلانوالی نے چند دن پہلے چوری ہونے والی موٹرسائیکل ملزم محمد عاصم آرائیں سکنہ روہیلانوالی سے۔۔
برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کردی۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کے ناسور اور کھلے دشمن ہیں جن کو ختم کرنا پہلی ترجیح ہے ،عوامی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔