23مارچ کا دن ہمارے روشن مستقل کی نوید ہے ، سلمیٰ سلیمان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا ہے کہ23 مارچ ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے ،1940ء کو آج ہی کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے الگ اور خودمختار وطن کے حصول کی ابتدا کی۔۔۔
بانی پاکستان محمد علی جناح کی زیرصدارت منظور کی گئی ،قرارداد نے تحریک پاکستان کے جانثاروں میں نئی روح پھونکی۔ہمیں یہ دن صرف ماضی کی یاد نہیں دلاتا بلکہ ہمارے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج ہمیں بہت سے چینلجز کا سامنا ہے ،ہمیں دہشتگری،شرپسندی کے خاتمے اور وطن عزیز کی ترقی،استحکام وخوشحالی کیلئے منظم ہونا ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب ہمارا پیارا ملک امن کا گہوارہ بن کر دنیا کو لیڈ کرے گا،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا،آئیے ہم تعصب کے خاتمہ اور تحمل و رواداری کو فروغ دیکر پرامن پاکستان کے پیغام کو عام کریں،ہماری خلوص نیت سے محنت و کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔