بھٹہ پر کام کرنیوالا کمسن بچہ حفاظتی تحویل میں ،مالک کیخلاف مقدمہ

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)معصوم بچوں سے مشقت کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرکے چھاپے۔۔۔
،بھٹہ خشت پر کام کرنے والے کمسن بچے کو تحویل میں لے لیا،بھٹہ خشت مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرمظفرگڑھ محمدقابوس طارق نے ضلعی مرکز میں چیکنگ کرتے ہوئے بچوں کے کوائف حاصل کئے ،معصوم بچوں سے مشقت کرانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے میں انصاف برکس کمپنی پرکارروائی کے دوران بستی جوئیہ کے غلام عباس کے بارہ سالہ بیٹے راشد کو اپنی تحویل میں لے لیااور کوائف حاصل کر کے تھانہ صدرکوٹ ادوبھجوادیے ۔پولیس صدرکوٹ ادو نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرمظفرگڑھ محمدقابوس طارق کی مدعیت میں بھٹہ خشت مالک وزیرخان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔